کوئٹہ،پولیس،افراد میں فائرنگ تبادلہ، ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکارزخمی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشن دوستین دشتی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں ثناء پمپ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار دل مرادزخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کاروائی کے بعدشناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کی ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے جبکہ بلٹ پروف جیٹ میں 2گولیاں لگیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں