کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 17جنوری (بروزہفتہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، تکاتو، ادیان، عمر، چشمہ، داریم، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 18جنوری کو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم فیڈر، مری آباد گرڈ اسٹیشن کے گلستان، حالی روڈ، سٹی فیڈر سریاب گرڈاسٹیشن کے بی ایم سی، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، لیاقت بازار، نیو جان محمد، اولڈجا ن محمد، ہزارہ ٹاون، غازی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روززرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اورصاحبزادہ فیڈرز وں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 17جنوری اور19جنوری(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، واسا، انڈسٹریل، اے ون سٹی، سرکی روڈفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسکے علاوہ 19جنوری کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹر ن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، شہبازٹاون،عالم خان، نواں کلی، مالک فیڈرزجبکہ کچلاک گرڈاسٹیشن کے اے ایس ڈی بلیلی اور ستارفیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 19جنوری کے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے واسا، ایف جی ایس، شموزئی، شاہنواز، سریاب مل، اولڈمیاں غنڈی اور سعد اللہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ٹیسٹنگ اور مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 18جنوری (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvایف سی، واسا، کڈنی سینٹر، دوستین، بیوٹمز، ائیرپورٹ روڈ، نوحصار، ویسٹرن بائی پاس فیڈرو ں سے صبح10بجے سے شام4بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز بارکھان اورکوہلو گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

