مولاناہدایت الرحمن بلوچ کا مکران کوسٹل ہائی وے پرٹریفک حادثے پرافسوس کا اظہار

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مکران کوسٹل ہائئ وے پر اورماڑہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ حادثہ اوراس میں 10 مسافر کی شہادت اوردرجنوں کے زخمی ہونے پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے محنت مزدوری کرنے والے زخمی مزدوروں کے سرکاری خرچ سے علاج اورشہداء کے لواحقین کی مالی مددکرنے کامطالبہ بھی کیامولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ڈرائیورزتیزرفتاری سے گریزٹریفک قوانین پرعمل کریں قیمتی جانوں کاتیزرفتاری اورڈرائیورزکی غفلت وکوتاہی سے ضائع ہونالمحہ فکریہ ہے انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی اورشہداء کی مغفرت پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعابھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں