کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر خوراک نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، جس نے پورے صوبے کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا یوں ضائع ہونا ناقابلِ تلافی نقصان ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

