کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 10مسافر جاں بحق جبکہ 35زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح اورماڑہ ک قریب کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 10مسافر جاں بحق جبکہ 35زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔

