ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) جھل مگسی کے علاقے میں مگسی اور بھوتانی قبیلے کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چیئرمین پنجک میر آصف مگسی جاں بحق جبکہ خواتین اوربچے سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پنجک میں مگسی اور بھوتانی قبیلے کے درمیان ہفتہ کی صبح اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں چیئرمین پنجک میرآصف سہراب مگسی جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ای کبچہ زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کے بعد فریقین میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے کسی بھی مزید ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

