کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث سابق ریٹائرڈ ملازم محمد ا سماعیل کو گرفتار کرلیا جو ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر اپنے جال میں پھنساتا تھاملزم نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو آسٹریلیا کا جعلی ای ویزا فراہم کیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم ے تفتیش شروع کردی گئی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

