پریس کلب فریدآباد کی نئی کابینہ کا اعلان، صحافیوں کے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کا عزم

صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا)صحبت پور (فریدآباد)ضلع صحبت پور کی تحصیل فریدآباد میں بمقام بھنڈ شریف پریس کلب فریدآباد کی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2026 اور 2027 کے لئے نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اجلاس میں مقامی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران متفقہ طور پر صفدر علی خان کھوسہ کو صدر اور عطاء محمد کھوسہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ نئی کابینہ میں
سرپرستِ اعلیٰ: علی دوست بگٹی
چیئرمین: سہنڑاں خان کھوسہ
وائس چیئرمین: صفدر علی خان کھوسہ
نائب صدر: علی محمد خان کھوسہ
جنرل سیکرٹری: عطاء محمد خان کھوسہ
خزانچی: عبدالفاروق خان کھوسہ
پریس سیکرٹری: رئیس میانداد برڑرو
جوائنٹ سیکرٹری: دولت خان کھوسہ
کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ نو منتخب صدر صفدر علی خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب فریدآباد کا بنیادی مقصد صحافیوں کے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کرنا اور ان کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد پریس کلب فریدآباد کو مزید فعال بنایا جائے گا، پریس کلب بلڈنگ کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کی جائے گی اور بلوچستان بھر میں تحصیل پریس کلب فریدآباد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نئے سال میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، مظلوم عوام کا ساتھ دیا جائے گا اور ہر مظلوم کی آواز بن کر حق اور سچ کے لیے جدوجہد کو اپنا مشن بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں