عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کی زمہ داری ریاست کی،اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوچکی،علاؤ الدین ایڈووکیٹ

پنجگور(این این آئی) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کی طرف سے کیچ کی معروف شخصیت شاہنواز واجہ گل جان رند کے اغوا اور عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی جلسہ حکومت سے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیاگیا احتجاجی جلسہ میں آل پارٹیز کیچ گوادر کے رہنماوں سمیت مغوی کی فیملی کے افراد نے بھی شرکت کی جلسہ کے شرکاء نے ایک قرار داد کے زریعے شاہنواز اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا اس موقع پر آل پارٹیز پنجگور کے چیئرمین علاؤ الدین ایڈوکیٹ آل پارٹیز کیچ کے چیئرمین نواب شمبے زئی بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل میر نذیر احمد بلوچ بی این پی عوامی کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر حاجی محمد یاسین زہری جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر کامریڈ مجیب مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر معروف سیاسی شخصیت کفایت اللہ بلوچ جماعت اسلامی کے امیر مولانا نورمحمد مدنی پیپلز پارٹی کے جاوید بادینی کیچ کی معروف شخصیت خلیل تگرانی میران حیات حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد تاجران کمیٹی پنجگور کے نائب صدر لعل دوست بارڈر بچاؤ تحریک کے نجیب سلیم اور دیگر مقررین نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سکریٹری کے فرائض نیشنل پارٹی کے الطاف حسین اور بی این پی عوامی کے رہنما زبیر ایوب نے سرانجام دئیے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز گل جان کے اغوا کے واقعہ کو اب ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہے مگر اس طویل دورانیے میں نہ اسکے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کی زحمت کی گئی ہے اور نا انکی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوششیں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے شاہنواز کی فیملی شدید کرب اور پریشانیوں کا سامنا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کی زمہ داری ریاست اور اس کے اداروں کی ہوتی ہے مگر افسوس کہ وہ اپنی ان زمہ داریوں سے پہلوتہی برت رہے ہیں جس سے مکران میں ایک خوف اور مایوسی کی لہر دوڑ چکی ہے ہر امن پسند قانون اور آئین کو ماننے والا شہری پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کا ہر گز شوق نہیں ہے کیچ انتظامیہ اور حکومتی ادارے شاہنواز گل جان کو آج ہی بازیاب کریں تو ہم اپنا احتجاج اسی وقت ختم کرنے کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجگور میں بھی لاقانونیت ہے شہری روزانہ چور اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں راتوں کو بازار کی دکانوں کے شٹر اور تالے توڑے جاتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے پہلی مرتبہ پنجگور کی تمام پارٹیاں ایک پیج پر آگئی ہیں اتحاد واتفاق کا دامن پکڑ ہم پنجگور کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں کیچ کے افسوناک واقعہ نے ہمیں اتحاد کا درس دیا ہے حکومت شاہنواز گل جان کو فوری طور پر بازیاب کرائیں اور جو عناصر اس واقعہ میں ملوث ہیں انکو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ آج ہم مکران کی سطح پر احتجاج کررہے ہیں اگر شاہنواز کی بازیابی میں مذید تاخیر ہوئی تو ہم اس احتجاج کو صوبائی سطح پر لیکر جائیں گے مکران کے عوام بدامنی سے کافی تنگ آچکے ہیں نوجوانوں کو اٹھاکر لے جانا ایک اچھی روایت نہیں ہے بلکہ اس سے عوام میں مذید خوف اور ڈر کی فضا جنم لے گا حکومت معاملات فہمی کا مظاہرہ کرے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرے تاکہ مکران کے عوام کو یہ احساس اور یقین ہو کہ حکومت اور اسکے ادارے کے انکے جان ومال وعزت ابرو کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج شیڈول کے مطابق شاہنواز گل جان کی بازیابی تک جاری رہے گا جلسہ آخر میں آل پارٹیز مکران کے کنوینر نواب شمبے زئی نے پنجگور کی تمام سیاسی جماعتوں آل پارٹیز تاجران کمیٹی بارڈر ٹریڈ یونینوں سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے کیچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے شاہنواز گل جان کی فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے اس مسئلے کو پنجگور کا مسئلہ سمجھ کر ہر سطح پر ساتھ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں