کوئٹہ(این این آئی) حب کے علاقے ساکران آفتاب چوک کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے شہر حب کے علاقے ساکران آفتاب چوک کے قریب نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

