ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) صحبت پور کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ ڈکیتی کی کوشیش ناکام ڈاکو فرار ہوگئے پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود مگسی چوکی کے قریب گزشتہ شب پولیس اور ڈاکووں کا امنا سامنا ہو گیا دونوں جانب شدید فائرنگ ہوئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی گئی جبکہ ڈاکو رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

