کوئٹہ(این این آئی)مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں بے روزگاری اور کاروبار کی بندش کی وجہ سے حالات اس مقام پرآپہنچے ہیں کہ لوگ ایک طرف خودکشیاں کررہے ہیں تو دوسری طرف چمن ڈاکوؤں کے رحم و کرم پرہے جہاں کوئی شخص اب محفوظ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایس کے ہاوس میں پارٹی رہنماؤں اور قبائلی مشران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صادق ادوزئی نے کہا کہ چمن میں حالات بے روزگاری اور تنگدستی کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں صوبائی حکومت کو چمن کے حالات کی پرواہ بھی نہیں ہے پورے چمن میں ڈاکو راج قائم ہے بے روزگاری اور حالات سے تنگ عوام خودکشیاں کررہی ہے چمن کے یہ حالات اور کاروبار کی بندش ہم سب کے لئے ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے حکومت بتائے کہ عوام کہاں جائیں ان سے تو دو وقت کی روٹی اور کاروبار چھینا گیا ہے بلوچستان اسمبلی چمن کے حالات اور امن وامان کی تباہی پر حکومت سمیت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ صادق ادوزئی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے حکومت اس سنگین صورتحال پر سنجیدگی دکھائے اور اگر بے بس ہے تو حکومت چھوڑ دے کیونکہ جو حکومت روزگار اور کاروبار نہیں دے سکتی ہے اور امن و امان کو قائم نہیں رکھ سکتی ہے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ صادق خان نے کہا کہ چمن میں لوگوں کا جینا حرام ہوچکاہے اور لوگ ان حالات سے نفسیاتی اور اعصابی مریض بن گئے ہیں ہم وفاق اور صوبے سے مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ چمن کے حالات پر رحم کرے اور لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع دیں اور بند کیا گیا کاروبار واپس بحال کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کوئٹہ،پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک اہلکارسمیت2افراد شہید، اہلکار سمیت3افرادزخمی
- ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،نومبر 2026ء کی ایس این آئی ڈی مہم کی تیاریوں کا جائزہ
- خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مربوط، فیصلہ کن اور مستقل حکمت عملی ضروری ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- بلوچستان ہائیکورٹ کاسمنگلی روڈ کی توسیع کے منصوبے میں پیش آنے والی رکاوٹوں کا نوٹس
- معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون سے ملاقات
- بلوچستان، جناح پیپلز ٹرین کو یارو تک توسیع دینے کی قرارداد، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق قوانین منظور،مختلف شعبوں کی آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش
- اپوزیشن اراکین بلوچستان اسمبلی نے خیبر پختونخواء میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا
- بلوچستان اسمبلی،کوئٹہ میں شہید ہونے والے پائلٹس کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
- بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا ووٹنگ لسٹ فراڈ پر سپریم کورٹ تک مارچ کرنے کا فیصلہ

