ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کا پارلیمانی سیکرٹری سے لوٹ مار کے واقعہ کانوٹس،ایس ایچ او معطل

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نوتال میں گزشتہ شب صوبائی مشیر اقلیتی امور سے ڈاکووں کی لوٹ مار فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا واقعے کی اعلی سطح تحقیقات شروع کردی گئی پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانے نوتال کی حدود قومی شاہراہ پر گزشتہ شب صوبائی مشیر اقلیتی امور اور پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سنجے کمار پنجوانی سے مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی درجنوں قیمتی موبائل اور سیکورٹی گارڈز سے سرکاری اسلحہ چھینے کے واقعے کا ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ نوتال انسپکٹر روشن خان کانسی کو معطل کرکے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں