ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب روڈ حادثے میں نوجوان جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانے کی حدود پٹ فیڈر اندرون بیدار پل کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تمبو منجھو شوری کے رہائشی نوجوان شہباز خان منجھو موقع پر ہلاک جبکہ احمد دین جتک سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمیوں اور نعش کو فوری طورپر پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیازخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

