ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نا معلوم چور ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گزشتہ شب نا معلوم چور گوٹھ ناظم خان عمرانی میں ایک سو کے وی ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

