کھوسہ قوم ناموس پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے

صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا)نصیرآباد ڈویژن کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء اور ایم کیو ایم کے رہنماء حاجی نصیر احمد خان کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے علاقے 52 آر ڈی میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ کھوسہ قوم کے ناموس پر کسی بھی قسم کا کھیل کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا
حاجی نصیر احمد خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ معصوم نیاڑی آسیہ بی بی لاوارث نہیں ہے، پوری کھوسہ قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے وحشیانہ سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا یہ عمل انسانیت اور قانون دونوں کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر ڈی پی او جیکب آباد نے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں لاک اپ کیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ صرف ایف آئی آر اور گرفتاری سے ہمارے کلیجے ٹھنڈے نہیں ہوں گے حاجی نصیر احمد خان کھوسہ نے میڈیا فورم کے ذریعے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان بدمعاش پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری اہلکار اس طرح کے غیر انسانی اور شرمناک فعل کی جرأت نہ کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کی فراہمی تک آواز بلند کرتے رہیں گے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں