سبی(رپورٹر)سوشل میڈیا پر ابراہیم بگٹی کے خلاف لگاۓ گۓ الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت بلوچستان سوشل میڈیا پر بغیر ثبوتوں کے الزامات لگانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاۓ عوامی حلقے٬تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سبی زون محمد ابراہیم بگٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر لگاۓ گۓ الزامات کی مذمت کرتے ہوۓ کہاہے کہ کچھ شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر ایک سچے٬دیانتدار اور محکمے کے ساتھ مخلص ایماندار آفیسر کے خلاف ناجائز اور بغیر تحقیقات کیے الزامات لگا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ابراہیم بگٹی نے جب سے زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سبی زون کا چارج سنبھالہ ہے ادارے سے کرپشن منتقلی جیسی ناسور اور ڈیوٹی میں سست روی کا خاتمہ کرکے تمام جوانوں کو ڈیوٹی پر معمور کر رکھا ہے بلوچستان کانسٹیبلری اس وقت سبی زون میں مختلف ڈویزن میں آفیسران کے زیر نگرانی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل عوام کی جان ومال کی حفاظت پر معمور ہیں عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ سوشل میڈیا پر محمدابراہیم بگٹی کے خلاف بلاجواز چلاۓگۓ بےبنیاد الزامات لگانے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاۓ

