کوئٹہ(این این آئی)محکمہ پولیس بلوچستان میں تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس پی خاران منظور احمد بلیدی کو سینٹر ل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن سٹی اینڈ صدر ڈویژن کوئٹہ عبدالسلام کاکڑ کو ایس پی خاران تعینات کیا، ڈی ایس پی لیگل بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ سلمان احمد خان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کوئٹہ عبدالرب کو ایس ڈی پی او ایئر پورٹ سرکل کوئٹہ، ڈی ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ کوئٹہ سید نصیر الحسن شاہ کو ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کوئٹہ تعینات کیا، تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ سلیم جاوید شاہوانی کو ڈی ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ کوئٹہ تعینات کیا، ڈی ایس پی (پی ٹی سی) کوئٹہ نبی بخش کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، تعیناتی کے منتظر سی پی او کوئٹہ ارشد خان جدون کو ڈی ایس پی (پی ٹی سی) کوئٹہ جبکہ ڈی ایس پی محمود محمد کو پی ٹی سی کوئٹہ سے ایس ڈی انوسٹیگیشن آفیسر کینٹ سرکل کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔

