عوام کو معیاری اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت *ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر ایمل مندوخیل، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فرید پانیزی، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال ڈاکٹر وکیل شیرانی، ڈی ایم ایس بی ایم سی، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ نے ضلع کوئٹہ کے تمام آر ایچ سیز میں حاضر سٹاف اور ادویات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے کوئٹہ کے 49 بی ایچ یوز کی مجموعی کارکردگی، سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر نے ادویات کی دستیابی اور نگرانی سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ایم ایس مفتی محمود ہسپتال ڈاکٹر وکیل شیرانی نے ہسپتال میں موجود سٹاف، او پی ڈیز کی تعداد اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بنیادی صحت مراکز میں سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں