ایران کے اندر حالات خراب کرنے والے بیرون ملک سے تربیت یافتہ تھے،ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا ہے کہ ایران کے اندر حالات خراب کرنے والے بیرون ملک سے تربیت یافتہ تھے، ایران میں اب مکمل امن و امان ہے حالات معمول پر ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اقتصادی امور کے حوالے سے اصلاحات لائیں گئیں ضروری اجناس پر کچھ مافیاز نے کنٹرول قائم کر رکھا تھا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ سپریم کمانڈر اور صدر نے عوام کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا، دس روز تک 7 جنوری تک احتجاج پر امن رہے 8 جنوری کو اسرائیل اور امریکہ نے مظاہرین کے مدد کا اعلان کیا اس کے بعد مظاہرین میں دہشت گرد شامل ہوئے اور وحشیانہ اقدامات اٹھائے گئے مساجد، امام زادوں کے مزارات اور بسسز اور املاک پر حملے ہوئے اور ان عناصر نے لوگوں کو بیداردی سے مارنا شروع کیا فورسز نے ان عناصر کا دو روز میں خاتمہ کیا امن بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر کا اسرائیل اور امریکہ نے واضح حمایت کا اعلان کیا تھا انٹرنیٹ بند کرنے کا مقصد ان عناصر کا بیرون ملک لوگوں سے رابطہ توڑنا تھا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ان کے سپورٹرز نے اے آئی سے جعلی ویڈیوز بناکر پھیلائی گئیں،ایران کے اندر حالات خراب کرنے والے بیرون ملک سے تربیت یافتہ تھے، ایران میں اب مکمل امن و امان ہے حالات معمول پر ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ جانی نقصانات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی صحیح تعداد بتائی جاسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں