بولان(این این آئی)ارباب محمد عمر برڑہ اور ملک اصغر لاڑک نے گیلو پینل سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں ارباب محمد عمر برڑہ، ملک اصغر لاڑک، میرآب نثار احمد لاڑک، ڈاکٹر ہدایت اللہ میراب سجاد احمد لاڑک و دیگر نے اپنے درجنوں سیاسی رفقاء کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کے پینل سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گیلو پینل میں ہمیشہ منظور نظر افراد کو نوازا جاتا رہا ہے اور ڈھاڈر سٹی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں محروم رکھا گیا ہے۔ مزید بتایا کہ ارباب محلہ اور میرآب محلے کے لیے ٹرانسفارمر کا مطالبہ بھی پورا نہیں کیا گیا اور علاقے میں سوئی گیس کی سہولت سے محرومی برقرار ہیجس پر گیلو پینل میں ان کے علاقوں کو اہمیت نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں بھی ہمارے علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، یہی بنیادی وجوہات ہیں جن کی بنا پر وہ گیلو پینل سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کسی بھی پینل یا سیاسی جماعت میں شمولیت اپنی برادریوں اور سیاسی رفقاء سے مشاورت کے بعد بزریعہ میڈیا بہت جلد اعلان کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کوئٹہ،پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک اہلکارسمیت2افراد شہید، اہلکار سمیت3افرادزخمی
- ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،نومبر 2026ء کی ایس این آئی ڈی مہم کی تیاریوں کا جائزہ
- خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مربوط، فیصلہ کن اور مستقل حکمت عملی ضروری ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- بلوچستان ہائیکورٹ کاسمنگلی روڈ کی توسیع کے منصوبے میں پیش آنے والی رکاوٹوں کا نوٹس
- معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون سے ملاقات
- بلوچستان، جناح پیپلز ٹرین کو یارو تک توسیع دینے کی قرارداد، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق قوانین منظور،مختلف شعبوں کی آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش
- اپوزیشن اراکین بلوچستان اسمبلی نے خیبر پختونخواء میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا
- بلوچستان اسمبلی،کوئٹہ میں شہید ہونے والے پائلٹس کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
- بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا ووٹنگ لسٹ فراڈ پر سپریم کورٹ تک مارچ کرنے کا فیصلہ

