ہر سال کی طرح اس سال بھی سبی میلہ عوام کے لیے جوش و خروش اور بھرپور انداز میں منایا جائے گا میجر(ر)الیاس کبزئی‎

سبی(رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں تاریخی ثقافتی وقدیمی سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر فاروق لونی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجدجاوید لاشاری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفیٰ گورگیج٬ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمداکبر سولنگی، ایگزیکٹو انجینیئر کیسکو سبی ڈویژن میر ظفر علی چھلگری٬ایکسین پی ایچ شہزادہ فروخ بلوچ٬میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر جہانزیب گشکوری سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر سبی نے تمام محکموں سے سبی میلے کے انعقاد کے دوران ان کی جانب سے انجام دیے جانے والے امور، ذمہ داریوں اور کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سبی میلہ عوام کے لیے جوش و خروش اور بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سبی میلے کی سمری وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے منظور ہو چکی ہے اس لیے تمام محکمے فوری طور پر اپنی تیاریوں کا آغاز کریں افسران نے میلے کے حوالے سے فنڈز اور دیگر درپیش مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ اس مرتبہ سبی میلہ روایتی انداز سے ہٹ کر منایا جائے اور تمام محکمے نئی سوچ وفکر جدید آئیڈیاز اور انوویشن کے ساتھ اپنی کارکردگی پیش کریں تاکہ عوام کو ایک یادگار اور منفرد تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے واضح رہے کہ سبی میلہ میں ہارس اینڈ کیٹل شو، بچوں کی جانب سے فلاور شو، ملی نغمے، نیزہ بازی، چلڈرن اکیڈمی کے پروگرامز، آتش بازی، ٹیبلو، میوزیکل نائٹ شو سمیت دیگر ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں جبکہ میلے سے ایک روز قبل خواتین کے لیے پبلک پارک میں مینا بازار کا بھی انعقاد کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر سبی نے مزید ہدایت کی کہ یکم فروری تک تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں اور باہمی تعاون کے ساتھ ایک منظم، پرامن اور عوام دوست میلے کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ سبی میلہ 2026 نہ صرف ضلع بلکہ پورے صوبے میں اپنی مثال آپ ہو اور سبی کی ثقافتی پہچان کو مزید اجاگر کرے دوران سبی میلہ محکمہ صحت چوکنا رہے تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت ادویات کو کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ انہوں نے سیکیورٹی اداروں کے ذمہ داران کو ہدایات کی کہ دوران سبی میلہ سیکیورٹی پلان کو بہتر انداز میں ترتیب دے کر عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاۓ دوران سبی میلہ ایمر جنسی روم قائم کرکے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جاۓ

اپنا تبصرہ بھیجیں