پسنی: اسسٹنٹ کمشنر کا کہدہ امان اللہ وارڈ کا دورہ، مچھلی مارکیٹ کے راستوں پر ٹف ٹائلز لگانے کا سروے

پسنی (رپورٹر) پسنی اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے شہر کے اہم علاقے کہدہ امان وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔
بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امان جمعہ اور وارڈ کونسلر مولانا ساجد نے اسسٹنٹ کمشنر کو علاقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا اور مچھلی مارکیٹ کی اہمیت کے پیش نظر راستوں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس دورے کا مقصد علاقے میں موجود تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج لائنوں کی صورتحال کا معائنہ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانا تھا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیلدار پسنی محمد امین،تحصیلدار اورماڑہ نور خان،نائب تحصیلدار عبدالرحمن،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پسنی عادل بشیر،بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امان جمعہ اور مقامی کونسلر مولانا ساجد بلوچ بھی ہمراہ تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران *مچھلی مارکیٹ* کو جانے والے راستوں کی ابتر صورتحال کا خاص طور پر معائنہ کیا۔
اس موقع پر ان راستوں پر ٹف ٹائلز لگانے کے حوالے سے باقاعدہ سروے کیا گیا تاکہ مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد اور عام شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آ سکے۔
علاوہ ازیں، ٹیم نے علاقے میں *سیوریج لائنوں* کی صفائی اور بہتری کا بھی جائزہ لیا تاکہ گندے پانی کے نکاس کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس سروے کی روشنی میں مچھلی مارکیٹ کے راستوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کو آنے والے بلدیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا، تاکہ ان منصوبوں کی بروقت منظوری اور تکمیل ممکن بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں