سابق وزیر کی سیاست دھوکہ دہی،پینل کو جھوٹی تسلی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے،میرزابد علی ریکی

واشک(این این آئی)جے یو آئی کے مرکزی رہنما ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے سابق وزیر مجیب محمد حسنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد اللہ میں فارم سینتالیس نہیں پینتالیس والا ہوں دوہزار اٹھارہ کو آپ نے ٹپہ ماری کی رزلٹ روکاپھر پشتکو اور سرآپ میں الیکشن کروائے مگر شکست کھا گئے دوہزار چوبیس کے الیکشن میں میرے تین ہزار ووٹوں کی برتری کو کم کرتے کرتے نو سو تک لایا پھر بھی آپ شکست کھا گئے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ہمیں اور اہلیان واشک کو بخوبی علم ہے کہ آپ کس اور کہاں کے خاصوں خاص رہے اور آپ کو ایک فون کال کے بدلے ہر پانچ سال بعد اپنی پارٹی اور نشان تبدیل کرکے الیکشن میں نمودار ہونے کے احکامات صادر فرماتے ہیں کیونکہ آپ کا حصول کرسی اور میرا خدمت ہے جس سیاسی شخصیت کا سیاسی فلیٹ فارم ہر پانچ سال بعد ہو تو وہ نظریاتی نہیں کرسی کی پجاری کہلاتی ہے خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ اہل واشک اپنے دوست اور دشمن میں بہتر تمیز رکھتے ہیں کیونکہ ہم نے شعور پروان چڑھانے کی سیاست کی ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ الحمد اللہ سات سالوں میں واشک میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اگر میں نے ڈی ایچ او کی پشت پنائی کرنی ہوتی تو انکو معطل کروا کر ایف آئی آر نہیں کرواتا اور اینٹی کرپشن میں نہیں بھیجتاانہوں نے کہا کہ موصوف کی الزام تراشیاں انکی سیاسی بھول ہے کیونکہ جمعیت علماء اسلام ضلع واشک کے ایک ایک کارکن کی کوشش و محنتوں کی بدولت موصوف کا مزید زوال آشکار ہوتا جا رہا ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ہم نے دروغ گوئی، انتقام، جبر، قبضہ گیری کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمارا مقصد عوامی خدمت ہے جبکہ سابق وزیر کی سیاست دھوکہ دہی اور اپنے پینل کو جھوٹی تسلی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ دوست محمد پینل کی سیاست ختم ہو گئی وہ واشک آ نہیں سکتے عام افراد کی فوتگیوں کی فاتحہ خوانیاں تو دور کی بات اپنے ووٹرز کی فوتگیوں پر تعزیت کرنا گوارہ نہیں کرتے کوئٹہ میں بیھٹکر بیان دینے کے بجائے واشک آئیں لیکن الحمد اللہ آپ نہیں آسکتے کیونکہ اب سیاست آپکے وارے سے آگے نکل گیا ہے واشک آنے سے موصوف کو اپنی سیاسی پوزیشن کا اندازہ ہو جائیگا اللہ پاک کی مدد و نصرت اور عوامی طاقت سے مستقبل میں بھی آپ تاریخی و عبرتناک شکست سے دوچار ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں