ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود پٹ فیڈر بیرون بیدار کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر اندھادھند فائرنگ کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ونگ کمانڈر 114 نصیرآباد اپنے معمول کے گشت اور امن ومان کی صورتحال کو از خود مانیٹرنگ کر رہے تھے کہ اس دوران نا معلوم مسلح افراد نے انکے قافلے پر شدید فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے ونگ کمانڈر سمیت فورسز کے تمام جوان محفوظ رہے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاس شروع کردی گئی۔

