ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بولان کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 3مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق بولان کے علاقے مچھ پولیس تھانے کی حدود میں کرش پلانٹ پرکام کرنے والے 3مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اغواء ہونے والے افراد اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

