ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی، چھتر اور صحبت پور سے مختلف وارداتوں میں تین موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین لئے گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ روز امداد نامی شخص سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود فیضان مدینہ مسجد شرقی کے ایریا میں نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مقامی آٹوز کے اونر بلال جتک سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ادھرصحبت پور کیسٹی پولیس تھانے کی حدود گزشتہ شب نا چور نواز علی کے گھر سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

