ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)نصیرآباد چھتر کے علاقے میں نا معلوم مسلح تخریب کاروں نے 220 کے وی کے ہائی ٹرانسمیشن لائن بجلی کے دو ٹاورز کو ڈھاکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ٹاورز کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانے چھتر کی حدود اوچ پاور پلانٹ سے شکارپور کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن 220 کے وی کے دو ٹاورز کو نا معلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی تاہم ٹاورز کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

