سبی(رپورٹر)عورت فاؤنڈیشن کے زیر احتمام یو این وومین کے تعاون سے صوبائی عورت فاؤنڈیشن کے صوبائی سربراہ علاوالدین خلجی کی سربراہی میں سرکٹ ہاؤس میں آرگنائزر میر شہباز خان باروزئی کے خواتین کو بااختیار بنانے اور نۓ اصلاحات کے لیے تقریب کا احتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سبی رینج برکت حسین کھوسو ہوۓ تقریب میں اے ڈ
ی آئی جی سبی محمد یونس خجک٬ انچارج لاء ڈیپارٹمنٹ٬ رجسٹرار میرچاکر خان رند یونیورسٹی عبدالقدوس بنگلزئی٬ایڈیشنل سپریڈنٹ جیل خانہ جات محمد طاہر ڈومکی٬ڈاکٹر رخسانہ شریف٬ڈاکٹر فریال٬٬ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر سبی امجد جاوید لاشاری٬ایثار فاؤنڈیشن سے ملک سلطان خان موسی خیل٬وومین پولیس اسٹیشن انچارج حسینہ اخترایڈوکیٹ ریحانہ٬ایڈوکیٹ ثناء٬طالبات اساتذہ سمیت سوشل ورکرز اور لیڈی کانسٹیبل لاء ڈیپارٹمنٹ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خاص ودیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہاہے کہ حکومت پاکستان خواتین کو حقوق دینے کے لیے پر عزم ہے جہاں پر مردوں کے حقوق کے لیے قوانین بناۓ گۓ ہیں وہاں خواتین کہ اصلاحات کے لیے بھی قوانین بناۓ گے ہیں ہمیں خواتین کو وہ حقوق دلانے ہیں جسکی اجازت اسلام اور اسلامی جمہوریہ پاکستان دیتا ہے خواتین کو بااختیار بننے کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر٬استاد بننے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی وکیل جج اور پولیس جیسے ادارے میں خود کومردوں کے برابر لانا ہوگا خواتین کو انکے بنیادی حقوق دلانے کے لیے بلوچستان کے مختلف شہروں میں وومین پولیس اسٹیشن قائم کیے گۓ ہیں ہراسمنٹ جیسی ناسور سے نمٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی محتسب جیسے ادارے قائم ہیں خواتین آج کے دور میں اپنے حقوق کے لیے کھل کر سامنے آئیں مقررین کا کہنا تھا کہ کل کے خواتین سے آج ک خواتین بااختیار اور باشعور بن چکی ہے اسی لیے خواتین کو سننے کے لیے ایسے ادارے قائم کیے گۓ ہیں جہاں پر خواتین آفیسران تعینات کی گئی ہیں خواتین اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد خود کو گھر میں محدود کرنے کی بجائے اپنے آنے والی مستقبل کے لیے ایک اچھا فیصلہ کرے

