صحبت پور میں جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، رقم برآمد

صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا) ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس پی صحبت پور عبدالحمید کی ہدایت پر جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، جوا میں مبتلا 2 جواری گرفتار اور جوا پر لگی رقم برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید میر محمد کھوسہ سب انسپکٹر میر حسن کھوسہ گوٹھ حیردین میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے 2 جواری کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور جواریوں سے جوا پر لگی رقم 9300 روپے سے زائد رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید میر محمد کھوسہ سب انسپکٹر میر حسن کھوسہ نے کہا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد ایس پی صحبت پور کی خصوصی ہدایت پر ضلع صحبت پور کے مختلف علاقوں میں جواریوں کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کر دی ہے تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کا صفایا کیا جاۓ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرہ میں فساد برپا کرنے والے اور جراٸم پیشہ عناصر اور ان کے مددگاروں کی نگرانی شروع ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضاء برقرار رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں