بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کی گرفتاری جمہوری اقدار کے خلاف ہے، بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن

کوئٹہ (پ ر) بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین اور ملازمین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ محنت کش طبقے کی آواز دبانے کی ناکام کوشش بھی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین اور ملازمین اپنے آئینی و قانونی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، جن کی گرفتاری سراسر ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔ ایسے ہتھکنڈے مسائل کا حل نہیں بلکہ حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بنیں گے۔ بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار تمام قائدین اور ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے۔ بصورت دیگر بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن دیگر ملازم تنظیموں کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ ملازمین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں