کوئٹہ (این این آئی) وفاقی محتسب کے بروقت حکم پر ایک شہری بنام عبدالسلام سکنہ کرخ ڈسٹرکٹ خضدار کا طویل عرصے سے بلاک قومی شناختی کارڈ کا مسئلہ کامیابی سے حل کر دیا گیا۔ شہری نے شناختی کارڈ کی بلاک ہونے پر وفاقی محتسب ریجنل آفس خضدار میں شکایت درج کروائی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو ہدایات جاری کی گئیں۔ وفاقی محتسب خضدار محمد کاشف اور اسسٹنٹ آفیسر محمد اسحاق کی مداخلت کے بعد شہری کا شناختی کارڈ بحال کر دیا گیا، جس پر شہری نے وفاقی محتسب کے کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔مزید بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بی بی فرخندہ سکنہ اسماعیل آباد خضدار کے رہائشی کو پہلی قست 14500 کا ریلیف دلوایا گیا۔

