کوئٹہ(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور خرید اروں کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری مہم کے دوران کوئٹہ، خضدار، کیچ تربت، اور پنجگور کے ایس ایس پیز اور ماتحت عملے نے موثر کاروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر انہیں نقد انعام دیا گیا ہے تاکہ دوسرے آفیسران اور اہلکار بھی اپنے علاقوں سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات مہم 12 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک کی گئی کاروائیوں میں مہم کے دوران صوبے بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری رہی جس میں پولیس آفسران اور ما تحت اہلکاروں نے نتیجہ خیز کاروائیاں کر کے ثابت کیا کہ انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں اور خریداروں کے خلاف بغیر کسی روک ٹوک کے شہریوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے ان چار سر فہرست اضلاع کے پولیس آفسران کی جانب سے بہتر کارکردگی دیکھائی گئی جس میں کوئٹہ، خضدار، پنجگور اور تربت میں جو کاروائیاں کی گئیں ان کے دوررس نتائج آنے والے وقت میں ملیں گئے مجموعی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کوئٹہ کے پولیس آفیسر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر،ایس ایس پی کیچ تربت ذوہیب محسن اور ایس ایس پی پنجگوردوست محمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلع کوئٹہ کے کیلئے ڈھائی لاکھ، خضدار کیلئے 2لاکھ، کیچ کیلئے ڈیڑھ لاکھ، اور پنجگور کیلئے 1لاکھ روپے نقد انعام اور آفسران کو تعریفی اسناد دی ہیں جبکہ نقد انعامات کی رقوم آفیسران اپنے ماتحت اہلکاروں میں رقوم تقسیم کریں۔جنہوں نے فیلڈ میں سخت محنت اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظم و ضبط اور نہایت دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھایا ہے انکی حوصلہ افزائی کرنا آفسیران کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھی اپنے کام کو بہتر طور پر سر انجام دیں اور معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کر کے عوام کو اس لعنت سے بچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر تے رہیں۔

