تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ(این این آئی) تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے پیری کہن میں یونیورسٹی آف تربت کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت میناز بلیدہ کے رہائشی نوید ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں