سینئر صحافی شاہد حمید رند وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سیاسی و میڈیا امور کے معاون مقرر

کوئٹہ (م ڈ) حکومتِ بلوچستان نے معروف سینئر صحافی اور تجزیہ نگار شاہد حمید رند کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کاسیاسی و میڈیا امور کا (Aide to the Chief Minister for Political and Media Affairs)معاون مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

شاہد رند کا شمار بلوچستان اور قومی سطح کے سینئر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، وہ طویل عرصے سے قومی و صوبائی سیاست، گڈ گورننس، عوامی مسائل اور ریاستی پالیسیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں ،ان کی صحافت متوازن تجزیے اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی پہچان رکھتی ہے جبکہ وہ مختلف قومی و علاقائی میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی پیشہ ورانہ بصیرت کے باعث ایک معتبر آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں