بلوچستان گرینڈ الائنس رہنماؤں کی گرفتاریوں پر شدید ردِعمل، رہائی نہ ہوئی تو شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنما میر علی بخش جمالی، ان کے گرینڈ الائنس کے رہنماؤں اور ملازم ساتھیوں کی بلوچستان پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کی ہم سخت ترین الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں
یہ گرفتاریاں نہ صرف غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں بلکہ ملازموں کے جائز اور قانونی حقوق کو دبانے کی کھلی کوشش ہیں۔ ہم بلوچستان حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار ملازمین اور رہنماؤں کو جلد از جلد بلا شرط رہا کیا جائے۔
اگر مقررہ وقت کے اندر رہائی عمل میں نہ آئی تو سندھ سے بلوچستان جانے والے تمام اہم شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت پر عائد ہوگی۔
ہم بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو خبردار کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں۔
اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین محترم بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، بصورتِ دیگر سندھ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو سکتے ہیں، جس کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ حکمرانوں پر ہوگی۔
ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں