نوکنڈی(این این آئی)نوکنڈی اور گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سفید چادر اوڑھ لینے سے مناظر دلکش ہوگئے۔ برف باری کے بعد شہریوں کے چہروں پر خوشی نمایاں رہی۔رات گئے نوکنڈی اور اطراف میں تیز، طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں، جب کہ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ یخ بستہ ہواؤں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر رہے، سڑکیں سنسان دکھائی دیں اور بیشتر لوگ گھروں تک محدود رہے۔مضافاتی پہاڑی علاقوں میں واقع کوہ سلطان کے سلسل? کوہ سمیت ریکوڈک، کرتاکہ، گونشیرو اور دوربن چاہ میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی، جس سے قدرتی حسن دوبالا ہوگیا اور سردیوں کی باقاعدہ آمد کا اعلان کردیا۔دوسری جانب میدانی علاقوں میں سرد اور خشک ہواؤں کے سبب درج? حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر گرد آلود طوفانی ہواؤں کے باعث ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر رہی، محکم? موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

