گوادر،پاک چائنہ اسپتال کے لیے بجلی کا بڑا منصوبہ مکمل

گوادر (این این آئی)گوادر میں پاک چائنہ اسپتال کے لیے بجلی کا بڑا منصوبہ مکمل،وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی گرانٹ سے جی ڈی اے پاک چائنا ہسپتال میں نیا انڈر گراؤنڈ فیڈر فعال،پاک۔چائنہ فرینڈشپ اسپتال لوڈشیڈنگ فری،چائنیز ماہرین کی نگرانی میں گوادر گریڈ اسٹیشن سے انڈر گراؤنڈ کیبل انرجائز، حساس طبی آلات مکمل فعال،پاک۔چائنہ فرینڈشپ اسپتال گوادر میں 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن،جدید طبی سہولیات میں نمایاں بہتری،تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ اسپتال زیر انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹورک کو بجلی کی فراہمی کے لیے ایک نیا، لوڈشیڈنگ فری فیڈر کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ فیڈر گوادر گریڈ اسٹیشن سے اسپتال تک انڈر گراؤنڈ کیبل کے ذریعے بچھایا گیا ہے، جسے چائنیز ایکسپرٹس اور انجینیئرز کی موجودگی اور نگرانی میں فعال کیا گیا۔نئے فیڈر کی بدولت اسپتال میں 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ انڈر گراؤنڈ کیبل ہونے کے باعث یہ لائن نمی، ہر قسم کی موسمی اثرات اور تکنیکی فالٹس سے محفوظ رہے گی، جس سے اسپتال میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔یہ اہم منصوبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی گرانٹ کے تحت مکمل کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن خان کی ہدایت پر گزشتہ دو روز سے چائنیز ماہرین کی اور ایگزیکٹو انجینئر الیکٹریکل جی ڈی اے سجاد زائد کی نگرانی میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، جو کافی عرصے سے زیرِ التوا تھا۔نئی بجلی لائن کے فعال ہونے سے پاک چائنہ فرینڈشپ اسپتال میں موجود متعدد حساس اور بھاری طبی آلات اب مکمل طور پر آپریشنل ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں گوادر کے شہری جدید طبی سہولیات سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں