ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) سابق صوبائی وزیر بورڈ اف ریوینو بلوچستان سکندرعلی خان عمرانی نے گرینڈ الائنس کے قائدین و دیگر ملازمین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے اور کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے حقوق کے لیے پر امن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے اج صوبے بھر کے تمام ملازمین گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے ڈی ار اے کے حصول کیلئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں ملک کے دیگر تین صوبے پہلے ہی اپنے ملازمین کو ڈی ار اے کی من تاہم حکومت کی جانب سیظوری دے چکے ہیں حکومت بلوچستان اپنے ملازمین کو ڈی ار اے دے کیوں کہ ملازمین صوبے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی اور ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے گرینڈ الائنس کے پر امن احتجاج کے دوران قائدین اور دیگر نہتے ملازمین کو گرفتار کرکے بد ترین ظلم کی تاریخ رقم کی گئی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جاے وہ کم ہے اج صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے گرینڈ الائنس ملازمین کے ڈی ار اے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کرنے کا اعلان کر چکیہیں تمام گرفتار ملازمین کے قائدین و دیگر کو فوری طورپر رہا کیا جاے ملازمین کو ڈی ار اے کی منظوری دی جاے ڈی ار اے صوبے کے ملازمین کا قانونی و ائینی حق ہے ملازمین کو ڈی ار اے کا حق دیئے بغیر احتجاجی تحریک کو روکنا اب حکومت کے بس کی بات نہیں حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ فوری طورپر پر ڈی ار اے کی منظوری دی جائے تاکہ صوبے میں جاری ملازمین کے احتجاج کو پر امن ختم کیا جا سکے۔

