ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ شیراجت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نذیراحمد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

