کوئٹہ میں شہری شکایات کیلئے ہیلپ لائن اور ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح

ضلع پنجگور(رپورٹر)پروم میں اسکول کی نئی عمارت کے لیے فنڈ کی منظوری، چیئرمین رسول جان کا ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ سے اظہارِ تشکر ضلع پنجگور کی یونین کونسل پروم کے چیئرمین رسول جان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجگور کے معزز ڈسٹرکٹ چیئرمین جناب عبدالمالک صالح بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین کی خصوصی دلچسپی، سنجیدہ کاوشوں اور بھرپور کوششوں کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شکاری بازار، پروم کی نئی عمارت کے لیے فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ چیئرمین رسول جان نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے یہ ایک نہایت اہم، مثبت اور خوش آئند اقدام ہے، جس سے علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور تعلیمی ماحول مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ کی متحرک قیادت میں ضلع پنجگور میں تعلیمی، سماجی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر اور نتیجہ خیز انداز میں کام شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں