صحافی کو ریاست کا چوتھا ستون کہاجاۓ تو یہ غلط نہیں ہوگا جو اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے عوام کو حق اور سچ دکھاتاہے٬ ممتاز علی بلقچ‎

سبی(رپورٹر)وائس چانسلر میر چاکر خان رِند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر میرممتاز علی بلوچ نے کہا کہ صحافی کو ریاست کا چوتھا ستون کہاجاۓ تو یہ غلط نہیں ہوگا جو اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے عوام کو حق اور سچ دکھاتاہے صحافی اس معاشرے میں آنکھ کان اور ناک کی حیثیت رکھتے ہیں جو اپنی مثبت صحافت سے عوام کو ملکی مسائل سے پل پل آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اداروں اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتاہے میر چاکر خان یونیورسٹی میں طلباء اور طالبات کو درس وتدریس کے لیے بہترین ماحول فراہم کررہے ہیں یہ باتیں وائس چانسلر میرچاکرخان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر میر ممتازعلی بلوچ نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے دوران ملاقات کہیں دوران ملاقات رجسٹرار٬انچارج لاء ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ایڈوکیٹ عبدالقدوس بنگلزئی بھی موجود تھے انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی سرگرمیوں کی مثبت تشہیر اور معاشرتی شعور کی بیداری میں میڈیا کے مؤثر کردار کو سراہا انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میرچاکر خان رندیونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء طالبات کو جسمانی ذہنی نشونماء اور تروتازہ رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدان بھی سجاے جاتے ہیں جہاں پر ہر طالبعلم اپنے فن کا مظاہرہ کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کرنے میں مشغول ہے میر ممتاز بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے طلباء اور طالبات میں کسی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے طلباء و طالبات نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں جاکر مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے علاقے کا نام روشن کررہے ہیں ملاقات کے دوران یونیورسٹی کو درپیش مختلف امور، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، طلبہ کی فلاح و بہبود، ادارے کی مجموعی ترقی، میڈیا اور یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون، مثبت تشہیر اور عوامی آگاہی کے فروغ سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا صحافیوں کے
وفد نے یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات اور ترقیاتی اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں