کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولوی حفیظ اللہ، مولوی محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مدنی، الحاج مولوی عبدالبصیر، مولانا حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد،فاروقی حاجی نعمت اللہ خان اچکزئی، رحیم الدین ایڈووکیٹ، مولوی محمد عارف شمشیر اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بورڈ آف پیس میں فلسطینیوں کے سفاک قاتل نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں شمولیت کا فیصلہ دوتین افراد کا ہے، قوم اس قسم کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے جس سے بانی پاکستان محمد علی جناح کی روح تڑپ اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران پاکستان کی اساس پر کاری ضرب لگاکر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بنوانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ نیز جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے بارشیں اور برفباری کو اللہ تعالیٰ کی عظیم رحمت اور قدرتِ کاملہ کی واضح نشانی قرار دیتے ہوئے کہا کہا کہ طویل خشک سالی کے بعد بارشوں اور برفباری کا نزول نہ صرف آبی ذخائر کے لیے خوش آئند ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور بندوں پر اس کی مہربانی بھی ہے۔ اس موقع پر عوام کو چاہیے کہ وہ شکرانے کے نوافل ادا کریں توبہ و استغفار کا اہتمام کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی و انکساری اختیار کریں۔دریں اثناء ت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے ضلعی مجلسِ عاملہ کا ایک اجلاس بمورخہ 28 جنوری، بروز بدھ،بوقت دوپہر 2بجے، بمقام ضلعی سیکرٹریٹ، اینگل روڈ، اسپنزر پلازہ طلب کیا ہے۔جس میں جماعتی امور،کوئٹہ میں اضلاع کی تشکیل اور اضلاع کی حد بندی۔،نوحصار تااغبرگ قبائلی اراضی کی الاٹمنٹ،سمنگلی روڈ کی بندش۔گرینڈ الائنس کو درپیش مشکلات پر غور ہوگا۔

