گوادر /تربت (این این آئی)سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، اپنی جماعت دوبارہ فعال کرنے کا اعلان سابق صوبائی سید احسان شاہ نے تربت میں اپنے دفترمیں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی سے علیحدگی کا اعلان اور پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کی بحالی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین سال تک بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے، تاہم سردار اختر مینگل کی جماعت کی سخت گیر سیاسی پالیسیوں کے ساتھ چلنا ان کے لیے مشکل ہو گیا تھا، جس کے باعث انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔سید احسان شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپنی جماعت کو ضم کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا تھا، اب اسے واپس لیتے ہوئے انہوں نے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کو دوبارہ فعال کر دیا ہے اور وہ اپنی سابقہ سیاسی پوزیشن بحال کر رہے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھے جائیں گے، تاہم سیاسی طور پر دونوں جماعتوں کی راہیں اب جدا ہو چکی ہیں۔

