تحریک آوازِ چاغی کا بلوچستان گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

دالبندین (این این آئی)تحریک آوازِ چاغی نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر جائز حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، جن کے مطالبات کو صوبائی حکومت کو سنجیدگی سے تسلیم کرنا چاہیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں سرکاری ملازمین کو ڈی آر اے (ڈسپیئرٹی ریڈکشن الاؤنس) سمیت دیگر مراعات دی جا چکی ہیں، مگر بدقسمتی سیبلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری ملازمین کو یہ سہولیات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔ اگر صوبائی حکومت کے پاس وسائل یا گنجائش موجود نہیں تو اسے چاہیے کہ وفاقی حکومت سے بات چیت کر کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کریانہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں اور سخت اقدامات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اس وقت بلوچستان کے سیاسی، سماجی اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد ملازمین کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کے مطالبات کی حمایت کر رہے ہیں۔تحریک آوازِ چاغی کے ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی اور مشکل معاشی حالات میں سرکاری ملازمین پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے تاکہ احتجاج پْرامن طریقے سے ختم ہو اور صوبے میں استحکام پیدا ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں