کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)اپنے تمام صارفین کو بجلی فراہمی کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مزیدبہتر سہولیات کویقینی بنانے کیلئے متعدداقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں صارفین کو بجلی کے نئے کنکشن کے حصول کیلئے آن لائن نظام کاطریقہ کار شروع کیاگیاہے۔ جس میں صارف آن لائن پورٹل کے زریعے اب گھربیٹھے بجلی کے نئے کنکشن کیلئے الیکٹریسٹی نیوکنکشن ENC ویب سائٹ www.enc.com.pk کے ساتھ ساتھ کیسکوآفیشل ویب سائٹ www.qesco.com.pk پر ملاحظہ فرمائیں اورنیو کنکشن پر کلک کرکے درخواست دسکتے ہیں۔صارفین کی سہولت کیلئے نئے کنکشن کا طریقہ کارکومزید آسان بنانے کیلئے ویب سائٹ پر موجود معلومات اُردو اور انگریزی دونوں زبان میں موجودہیں۔ صارف نئے کنکشن کے حصول کیلئے ویب سائٹ پر موجود معلومات کامطالعہ کرنے کے بعد اپنامتعلقہ ضروری دستاویزات اور کاغذات اسکین کرکے اپ لوڈ کردیں۔جس کے بعد کمپنی متعلقہ درخواست برائے کنکشن کاحصول پر ضروری کارروائی شروع کرکے سائٹ سروے یعنی متعلقہ جگہ کامعائنہ کرے گی اورتمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعدمتعلقہ سب ڈویژن صارف کی درخواست منظورکرلے گا اور پھر درخواست کی منظوری کے بعد کنکشن کی تنصیب کاعمل کم سے کم وقت میں مکمل کرلیاجائے گا۔ تاہم صارفین کے نامکمل درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں جعلی کاغذات جمع کرانے کی صورت میں درخواست دہندہ/مالک کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں اس نئے آن لائن نظام کے تحت صارفین کیلئے بجلی کے بل میں نا م کی تبدیلی اور لوڈمیں اضافہ یاکمی کے طریقہ کار بھی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ صارفین اپنی دہلیز پرجدید سہولیات کی فراہمی اوربجلی کنکشن کے حصول کے لئے کیسکوکے آن لائن اقدامات سے فائدہ اُٹھائیں اور نئے کنکشن کے حصول کیلئے الیکٹریسٹی نیوکنکشن ENC ویب سائٹ www.enc.com.pk اورکیسکو ویب سائٹwww.qesco.com.pk وزٹ کریں۔

