پنجگور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کی جانب سے پنجگور بازار، بالخصوص مرکزی چتکان بازار کے چاروں اطراف اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ تاجر برادری اور عوام کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام ہے ان خیالات کا اظہار تاجر برادری نے اپنے ایک بیاں میں کیا انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد، جنرل سیکرٹری قائم الدین، نائب صدر لال دوست شعیب، وائس چیئرمین فرہاد عطا، سرپرست اعلیٰ عطا محمد اور دیگر کابینہ اراکین نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے ملاقات کے دوران نشاندہی کی تھی کہ بازار میں رات کے وقت شدید اندھیرے کے باعث تاجروں اور خریداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث اسٹریٹ لائٹس کی اشد ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے نہ صرف اس مطالبے کو سنا بلکہ یقین دہانی کرائی کہ میری موجودگی میں پنجگور بازار میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، اور آج یہ وعدہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بہت جلد چتکان بازار کے چاروں اطراف اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے گا، جو پنجگور بازار کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے یہ اقدام کاروباری تسلسل کو فروغ دے گاشام کے اوقات میں بازار کی رونق اور خوبصورتی میں اضافہ کرے گاچوری اور دیگر ناخوشگوار واقعات میں کمی کا باعث بنے گا خریداروں اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو محفوظ اور آسان بنائے گاانجمن تاجران کمیٹی نے اس اہم پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر پنجگور کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے صدر انجمن تاجران پنجگور فرید احمد نے کہا کہ پنجگور کی تاریخ میں پہلی بار ہمیں ایسا ڈپٹی کمشنر ملا ہے جو نہ صرف عوام کی بات سنتا ہے بلکہ جائز مطالبات کو عملی جامہ بھی پہناتا ہے یہ اقدام ان کی عوامی خدمت اور گڈ گورننس کا واضح ثبوت ہے۔انجمن تاجران کمیٹی کو امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کا تعاون آئندہ بھی پنجگور کی ترقی اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے اسی طرح جاری رہے گا۔

