ژوب(این این آئی) ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ژوب کے علاقے امام بارگاہ محلہ کے رہائشی پائیو محمدباہر کے کمرے کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر اسکا تین سالہ بیٹا محمد سہیل جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ اورایک بیٹی زخمی ہوگئے پولیس اور اہل علاقہ نے نعش اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

