کوئٹہ (این این آئی) جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللّٰہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللّٰہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم حافظ محمد موسیٰ محمد قیصر خان اسماعیل مری خالد محمود عبد القاہر رودینی نیاز محمد ناصر سعید احمد ربانی نیک محمد دلی مطیع اللّٰہ فرہاد اور نبیل احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم غزہ کے حوالے سے ہونے والے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد کرتی ہے اور اسے مظلوم فلسطینی عوام کی قربانیوں مزاحمت اور شہداء کے خون سے ناانصافی قرار دیتی ہے انہوں نے کہا کہ جس قوت نے معصوم بچوں خواتین اور نہتے شہریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہو اس کے ساتھ امن کے نام پر سمجھوتہ دراصل ظلم کو دوام دینے کے مترادف ہے جمعیت طلباء اسلام کے مقاصد میں ظالم سے بغاوت اور مظلوم کی حمایت شامل ہے اس لئے ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کیا جا سکتا جو فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرے یا صہیونی جارحیت کو سیاسی تحفظ فراہم کرے انہوں نے واضح کیاکہ جب تک غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم جارحیت بند اور فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق آزادی و خودمختاری نہیں ملتا ایسے تمام معاہدے محض فریب ہیں جے ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور طلباء و نوجوانوں کو ظلم کے خلاف شعور مزاحمت اور حق کی حمایت کے لئے منظم کرتی رہے گی۔

