نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ربانی خان کاکڑ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت،فاتحہ خوانی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ربانی خان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، ڈائریکٹر جنرل محکمہ لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، میر علی احمد جتک، میر شعیب زہری، میر مختیار زہری سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے جنہوں نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں